پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار عالمی معاشی حالات ہیں:   گورنر  اسٹیٹ بینک

پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار عالمی معاشی حالات ہیں:   گورنر  اسٹیٹ بینک
سورس: File

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار عالمی معاشی حالات کو قرار دیا ہے۔

 ایس بی پی کے گورنر جمیل احمد  نے   مرکزی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں عالمی معیشت دباؤ کا شکار رہی جس کے نتیجے میں پاکستان میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا۔ حالیہ سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے میں تاخیر نے ملک کی معاشی بدحالی کو مزید بڑھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) سے ملک کے غیر ملکی ذخائر میں بہتری آئی ہے اور معیشت کے بیرونی شعبے سے متعلق قریبی مدت کے مسائل کو بڑی حد تک حل کیا گیا ہے۔

جمیل احمد  نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو اپنے اہداف اور سرگرمیوں سے سالانہ اور دو سالہ رپورٹس کے ذریعے آگاہ کرتا ہے کیونکہ یہ عوام کی پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مالیاتی استحکام کا جائزہ (FSR) بھی جاری کرتا ہے جو مالیاتی نظام کو درپیش اہم خطرات پر روشنی ڈالتا ہے اور ان خطرات کے لیے مالیاتی نظام کی لچک کا اندازہ کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں