بلوچستان: نگراں  وزیر اعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، فیصلے کا آج آخری دن

11:16 AM, 15 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ کی  نامزدگی کے لیے امیدواروں کے ناموں کا  تاحال تبادلہ نہیں ہوسکا اور اس نشست کے لیے ناموں کا فیصلہ کرنے کا آج آخری دن ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سکندر  خان نے بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے پیر کی رات اسلام آباد میں حاصل بزنجو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خان کے پاس اس سلاٹ کے لیے سابق ایم این اے انجینئر میر عثمان بادینی کا نام تھا لیکن دونوں فریق ناموں کا تبادلہ نہیں کر سکے کیونکہ حکومت نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے آج (منگل) ملاقات متوقع ہے، امید ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے نام فائنل ہوجائے گا۔

دوسری جانب بی اے پی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس پیر کی رات گئے تک جاری رہا۔

مزیدخبریں