اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلی بار شہباز گل کے بیان کی مذمت کردی ہے ۔ کہتے ہیں شہباز گل نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے انہوں نے غلط الفاظ استعمال کیے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ وہ فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت شہباز گل پر تشدد کر رہی ہے اسے جیل میں برہنہ کرکے مارا جا رہا ہے اور اسے کہا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف بیان دے۔