شہباز گل کو ننگا کرکے مارا گیا، اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی بزدار کو ہٹا دوں لیکن میں نے نہیں ہٹایا: عمران خان 

10:52 PM, 15 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ شہباز گل کو جیل میں ننگا کرکے مارا گیا ہے اس کو کہا جا رہا ہے کہ وہ میرے خلاف بیان دے۔ شہباز گل کی باتیں درست نہیں تھیں لیکن اس پر تشدد بھی درست نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے کبھی اختلافات نہیں ہوئے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کا کیس احمقانہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر بزدل آدمی ہے اس کو نیوٹرلز کے کہنے پر لگایا ۔مجھے نااہل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ شہباز شریف کو پتا ہی نہیں ملک کیسے چلانا ہے۔ یہ 30 سال چوری کرتے رہے پھر انہیں دوبارہ کیوں مسلط کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی کہ عثمان بزدار کو تبدیل کریں لیکن اس وقت ہماری پارٹی میں بہت زیادہ گروپ بندی تھی اس وجہ سے اسے تبدیل نہیں کیا ۔ میں جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی رکھنا چاہتا تھا ۔ اب آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں