اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا ہے۔ لاہور جلسے میں کوئی اعلان تو نہیں کیا لیکن معافیاں ضرور مانگیں۔ شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی نیوز کانفرنس سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دئیے ۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کواس کے پیچھے کھڑے ہونا چاہیے ۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہےان کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے ۔عمران خان کو پتا ہے دو دن کا ریمانڈ ملا تو شہباز گل طوطے کی طرح بولنے لگے گا۔
طلال چودھری کے مطابق عمران خان کو ایف آئی اے کا نوٹس گیا ہے وہ تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات لے کر جائیں اگر قانون کا اطلاق ہوا تو عمران خان آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر تاحیات نااہل ہوں گے۔