اسلام آباد: تحریک انصاف کے سندھ سے ایک اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو ڈی نوٹیفائی ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے جیکب آباد NA 196 سے رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کو ڈی نویٹفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔
سپیکر راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی تھی ۔اس موقع پر سپیکر کا کہنا تھا کہ معزز رکن نے چھٹی درخواست بروقت نہیں بلکہ وقت گزرنے کے بعد دی ۔سپیکر نے معاملہ تحریک کی صورت میں ایوان میں پیش کیا جیسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔