لاہور : محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ بھارت نے اُجھ بیراج سے 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔