اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا گورنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دیدی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا اور آج گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے سیکشن 33 ، تین کے تحت گورنر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ سید مہدی شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009ءسے 2014ءکے درمیان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ گورنو گلگت بلتستان تعینات
01:54 PM, 15 Aug, 2022