مفتی تقی عثمانی جشن آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

مفتی تقی عثمانی جشن آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

لاہور: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد دینے کیساتھ ساتھ مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ 
مفتی تقی عثمانی نے اپنے پیغام میں لکھا ’یوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیا سوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ کیا اس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟ آج کے دن انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا۔ کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟‘ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا اور اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس مرد و خواتین نے ڈانس پرفارمنس پیش کی۔ 
اس ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا جا رہا ہے اور یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں