طالبان نے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا

07:58 PM, 15 Aug, 2021

کابل:افغان طالبا ن نے کابل میں داخل ہوتے ہی عوام ، افغان سرکاری اداروں ،پولیس اور فورسز کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا ،ترجمان طالبان کا کہنا ہے کسی سے بدلہ لینے کا ارادہ نہیں ،کسی پر کوئی تشدد نہیں ہوگا ،افغان پر سکون رہیں ۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے پورے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ،طالبان کا کہنا ہے حکومت اورفوج میں کام کرنیوالوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا ،کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک کام جاری رکھیں ،کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا ،ہم پر امن افغانستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا ہے میڈیا کو اپنی رپورٹنگ اور تنقید کرنے پر کھلی آزدی ہے لیکن کسی بھی میڈیا ادارے کو کردار کشی کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا جو غیر ملکی افغانستان میں رہنا چاہتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا اگر وہ اپنی مرضی سے جانا چاہتے ہیں تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے ۔

مزیدخبریں