افغان طالبان کی کابل انٹری کے بعد حامد کرزئی کا اہم بیان سامنے آگیا 

07:21 PM, 15 Aug, 2021

کابل :افغانستان میں طالبان کی کابل میں انٹری کے بعد سابق صدر حامد کرزئی کا بھی اہم بیان سامنے آگیا ،اشرف غنی کے استعفے اور ملک چھوڑنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد حامد کرزئی کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق  افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ میں اپنے خاندان اور بچوں کے ہمراہ کابل میں موجود ہوں اور افغانستان میں ہی رہوں گا۔

 طالبان اور فورسز عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔

دوسری طرف طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو کابل میں داخلے کا حکام دے دیاہے ،طالبان نے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ شہریوں  کی عزت ومال کاتحفظ یقینی بنائیں ،شہریوں کو کسی بھی قسم کی لوٹ مار سے بچایا جائے۔

مزیدخبریں