شارجہ :متحدہ عرب امارات نے اب دیگر ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ سائنو فارم لگوانے والوں کو بھی اپنے ملک میں انٹری دینے کافیصلہ کر لیا ،یو اے ای نے باضابطہ طور پر سائنو فارم اپنی سرکاری ویب سائٹ پر سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے ۔
متحدہ عر ب امارات کی طرف سے اب ایسے تمام مسافروں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دیدی گئی ہے جنہوں نے سائنو فارم ویکسین بھی لگوائی ہو گی ،دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلےنمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی،مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دیناہوگی۔
یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم،فائزر،اسپوتنک اور ایسٹرازینیکاویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے،یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی،ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہرلگوانا ہوگی۔
حکام کےمطابق یواےای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنےکے بعد فیصلہ 5دن میں کرےگی اور یو اےای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔