طالبان کابل میں ، افغان سیاسی قیادت اسلام آباد میں 

06:10 PM, 15 Aug, 2021

اسلام آباد: طالبان کے افغان دار الحکومت میں داخل ہونے کے بعد افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق افغان رہنماؤں کا وفداسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ افغان وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔افغان وفد کی دیگر اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ۔

ذرائع کے مطابق افغان اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ خصوصی نمائندہ افغانستان محمد صادق نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا ۔

وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم اور احمد ضیاء مسعود شامل ہیں۔ احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی وفد کا حصہ ہیں۔ افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر ملاقاتیں کریں  گے ۔

مزیدخبریں