ملک بھر میں کل سے یکساں نصاب تعلیم  نافذ ہو گاوفاقی وزیر شفقت محمود

06:06 PM, 15 Aug, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑ اعلان کرتے ہوئے کہا   ملک بھر میں کل سے یکساں نصاب تعلیم  نافذ ہو گا،وزیر اعظم عمران خان یکساں نظام تعلیم کا اعلان کل کرینگے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام لے کر آ رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کل کرینگے ، پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب ہوگا،قومی نصاب کے ساتھ  کوئی دوسرا نصاب پڑھانا چاہے تو یہ نہیں ہوسکتا۔

یکساں تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے والدین نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ،کیونکہ اس سے قبل پرائیویٹ سکول مالکان اپنی من مرضی کی مہنگی مہنگی کتابیں لگواتے تھے جس سے ان کے اوپر فیسز کیساتھ اضافی بوجھ کتابوں اور کاپیوں کی صورت میں پر جاتا تھا لیکن یکساں تعلیمی نظام کے بعد اب انہیں اضافی کتابوں کا بوجھ نہیں اُٹھانا پڑیگا ۔

انہوں نے کہا پہلی بار ملکی تاریخ میں 5اقلیتوں کا الگ نصاب  تیار کیا گیا ہے،آئندہ تاریخ لکھی جائے گی تو یکساں  نصاب تعلیم  کا خاص مقام ہوگا،انہوں نے کہا واضح اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کوئی قومی نصاب کیساتھ کوئی دوسرا نصاب پڑھانا چاہےتو یہ نہیں ہو سکتا ، سندھ میں یکسا  ں نصاب تعلیم ابھی نہیں کیا گیا،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سے جلد ملاقات کرونگا ۔

مزیدخبریں