کابل : افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے افغانستان کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اشرف غنی مستعفی ہونے کا پیغام ریکارڈ کراچکے کسی بھی وقت ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ میں مزید جانوں کے ضیاع کی اجازت نہیں دے سکتے۔
افغان صدر کے مطابق ملک اس وقت خطرناک صوتحال سے دوچار ہے،اندرون و بیرون ملک وسیع مشاورت شروع کررکھی ہے، جس کے نتائج جلد عوام کو بتائے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنے مستعفیٰ ہونے کا پیغام بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں جو کسی بھی وقت ریلیز کیا جائے گا۔
ادھر افغان اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ قطر سے کابل پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ عبداللہ ایک نگران حکومت کے منصوبے کے ساتھ واپس آئے ہیں ۔دوسری جانب قطر نے طالبان سے افغانستان میں جاری جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیز فائر کرنے کی اپیل کردی ۔