لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

11:39 PM, 15 Aug, 2020

راولپنڈی: خطے میں امن کو برباد کی راہ پر نکلنے والا بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے باز نہ آیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون زخمی ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کے بعد پاک فوج نے موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں

اس سے قبل بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 14 اگست کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دھودنیال سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہو گئی۔

مزیدخبریں