کورونا وائرس ، مزید 9افراد جاں بحق ،، 747  نئے کیسز رپورٹ

11:07 AM, 15 Aug, 2020

اسلام آباد: ملک بھر میں گذشتہ  24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید9افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات 6182ہو گئی، 747  نئے کیسز رپورٹ  ہونے سے متاثرین کی تعداد  288047ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )  کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 747 کورونا کے نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ، کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے اور مجموعی طور پر دو لاکھ 88 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 182 ہو گئی  ۔پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ،768مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 95 ہزار 203، خیبر پختونخوا 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 452 ہو گئی ۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 307، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 236، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 624 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 115 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان بھر میں زیر اعلاج  ایکٹیو کیسز کی تعداد  16 ہزار 2 سو 61 ہے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 722 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھرکے ہسپتا لوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ہسپتا لوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے  سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔

مزیدخبریں