مریم نواز نے نیب پر پتھرا ئوکر کے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی: شیخ رشید

10:06 AM, 15 Aug, 2020

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پر پتھرا وکرکے اپنی زمینوں سیتوجہ ہٹائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لاہور پہنچے اور یوم آزادی کا کیک کاٹا، ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے کے حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہیں، ابھی تو وزیراعلی پنجاب سے کوائف مانگے ہیں، ان پر ابھی الزام نہیں لگا۔

ابھی تو کیس کی انکوائری ہورہی ہے۔ وہ کہیں نہیں جا رہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پر پتھرا وکرکے اپنی زمینوں سیتوجہ ہٹائی ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا دن پوری قوم کو مبارک ہو، عمران خان کے تین سال مکمل ہونے پر ملک معاشی طور پر مظبوط ہوجائے گا۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے۔بھارت سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی، اب اتر پردیش، بہار میں رہنے بھارتی مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں

#/S

مزیدخبریں