بھارت کی ایل او سی پر شدید فائرنگ ،پاک فوج کے تین جوان شہید

07:59 PM, 15 Aug, 2019

بھارت کا پاکستان پر ایک اور حملہ

بھارت کی ایل او سی پر شدید فائرنگ ،پاک فوج کے تین جوان شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3فوجی شہید ہوگئے ،پاک فو ج نے بھرپور جوابی کاروائی میں متعددبھارتی بینکر تباہ کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے باجود بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین پاکستانی فوجی جوانوں کو شہید کر دیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارت متعدد بنکر تباہ کر دئیے جس کے نتیجے میں 5بھارتی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک تیمور ،نائیک تنویر اور سپاہی رمضان شامل ہیں ۔لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے ۔

مزیدخبریں