مودی بڑا شیطان،تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،فردوس عاشق

مودی بڑا شیطان،تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،فردوس عاشق
کیپشن: image by facebook

پشاور:معاون خصوصی اطلاعات ونشریاتفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی بڑا شیطان، تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے,وزیراعظم نے ایل اوسی پر ووٹ کی طاقت سے مودی کوللکارا، یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے، قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اورپارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قرارداد کویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔ 

بھارت میں اب سوائے ہندوازم اور آرایس ایس کی غنڈہ گردی کے بغیر کسی اقلیت کیلئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ 



انہوں نے کہا کہ مودی نے یوم آزادی کے موقعے پر جوتقریر کی ہے وہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کااستحصال ہورہا ہے،قائداعظم نے جس نظام کے خلاف جنگ لڑی تھی، وہ نظام پاکستانی عوام پر مسلط ہوگیا، لیکن 2018ء کے الیکشن میں عمران خان نے ختم کیا، 72سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرکے عوام نے ووٹ دیا اور عمران خان نے ایک سال میں قائداعظم کے مشن کو پورا کرنے کی طرف گامزن کیا۔

ایسا نظام جہاں انصاف ہو، میرٹ ہو،ادارے بااختیار ہوں، اور مساوات ہو، آج دیکھ رہے ہیں کہ آج عمران خان کے سامنے وہی لوگ کھڑے ہیں جو پاکستانکے دشن ہیں، جنہوں نے قائداعظم کو نہیں مانا وہی آج عمران خان کے سامنے دیوار بن کرکھڑے ہیں، موروثی سیاست کا عوام نے خاتمہ کیا، دوجماعتوں کی سیاست کو ختم کیا اور ان دونوں کی آپشن سے نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا۔ 

کل عوام نے دیکھا کہ کس طرح آزاد جموں کشمیر میں عوام کے ووٹ کی طاقت بولی ہے۔وزیراعظم نے ہندوستانی قیادت کو کشمیرکی ایل اوسی پرپیغام دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ہندوستانی قیادت کو پیغام دیا اور مودی کو للکارا ہے۔ہم جنگ نہیں چاہتے اگر تم نے ہماری غیرت کو للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وہ بھی ہم اس پتھر سے جواب دیں گے، جو پتھر کی کنکریاں شیطان کو ماری جاتی ہیں،دنیا کے دور حاضر کے سب سے بڑے شیطانمودی کو پتھر ماریں گے اور اس کودنیا میں کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ 

ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے،قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قراردادکویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔