انڈر 19 ٹیم کے کوچز کے انٹرویو پیر کو ہونگے،بورڈ نے چار کوچز کو شارٹ لسٹ کرلیا

06:34 PM, 15 Aug, 2019

لاہور:پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچز کے انٹرویو پیر کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار کوچز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے اوراگلے ہفتے جونیئر ٹیم کے کوچز کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ 


کرکٹ بورڈ حکام نے اعجاز احمد، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان اور شاہد نذیر کو پیر کو لاہور مدعو کیا ہے، ان چاروں امیدواروں سے انٹرویوز کرنے کے بعد موزوں شخص کا انتخاب کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ کے لیے اعجاز احمد فیورٹ ہیں۔

پانچ سے چودہ ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ایشیاء کپ کیل یء قومی انڈر 19ٹیم کا پہلے ہی اعلان ہوچکاہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی تقرری ہونا ابھی باقی ہے۔
 
 

مزیدخبریں