اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کہتے ہیں مقبوضہ وادی میں ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے جو فاشزم ہے، لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات کی قلت ہو گئی ہے، بھارت ایک غیر ذمہ دار ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس 50 سال بعد ہو رہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔