قابض بھارت نے فوج کے ذریعے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے: مشال ملک

02:15 PM, 15 Aug, 2019

 اسلام آباد: حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم سیاہ پر عالمی برادری سے سوال کر دیا، کیا دنیا ظالم کے ساتھ کھڑی ہو گئی، یا مظلوم کے ساتھ؟

ان کا کہنا ہے کہ قابض بھارت نے فوج کے ذریعے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حریت قیادت نظر بند ہے، کارکنان جیلوں اور وادی میں کر فیو نافذ ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آج پاکستان اور کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم سیاہ کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

مزیدخبریں