ناگالینڈ نے اپنا الگ پرچم لہرا دیا اور الگ ترانہ بھی بجا دیا

12:57 PM, 15 Aug, 2019

نیو دہلی: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کو مہنگا پڑ گیا، اکھنڈ بھارت کا خواب، پکھنڈ بھارت میں تبدیل ہونے لگا۔

بھارتی ریاست ناگالینڈ نے اپنا الگ پرچم لہرا دیا اور الگ ترانہ بھی بجا دیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق ناگالینڈ جلد ہی اپنے جداگانہ پاسپورٹ کا اجرا بھی کر رہا ہے۔ جس کے بعد بھارتیوں کو ناگالینڈ جانے کے لیے ویزا لگوانا پڑے گا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ، بھارتی ریاست ناگا لینڈ نے یوم آزادی پر اپنا ترانہ بجا دیا۔ ناگا لینڈ کی حکومت آج بھارت کا یوم آزادی اپنے جھنڈے کے ساتھ منارہی ہے۔

ناگا لینڈ کو بھارتی آئین کی شق 371 کے تحت خصوصی حیثیت حاصل تھی، بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد دوسری ریاستوں کو بھی اپنے مستقبل کی فکر ہے، جس کا پہلا ردعمل ناگالینڈ کی جانب سے آیا ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ آف ناگالینڈ نے بھی طلباء تنظیم کے اقدامات کی تائید کردی، بھارت میں کئی ریاستوں میں آزادی کی تحاریک چل رہی ہیں، ناگالینڈ بھی ان میں شامل ہے۔

مزیدخبریں