ارمینا خان کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

12:40 PM, 15 Aug, 2019

مانچسٹر:پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف سے اعزازی سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ارمینا نے ٹوئٹر پر یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں استفسار کیا کہ یونیسیف جنگ کی حامی شخصیت کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے ؟ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف بھارتی حکومت کو اکسایا ۔

ارمینا خان مانچسٹر میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی، اسی وجہ سے جب تک کوئی اچھا سکرپٹ نہیں ملتا فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کروں گی۔

مزیدخبریں