بھارت کا یوم آزادی آج پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہاہے

11:06 AM, 15 Aug, 2019

اسلام آباد:مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آج پاکستان اور کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مطابق یوم سیاہ کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اور وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ڈسپلے تصویر سیاہ کردی گئی ہیں۔دنیا بھر میں آج پاکستانی کشمیر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور بھارتی سفارت خانوں اور ہائی کمشنز کے سامنے احتجاج کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ڈی پی سیاہ کردی۔

ادھر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کی کال دی ہوئی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔صوبائی حکومتیں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی۔

مزیدخبریں