پی ٹی آئی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

10:26 PM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد : جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے بھرپور تعاون جاری رہے گا، اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی حوصلہ افزاء ہے۔

مزید پڑھیئے:چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
 
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے نمائندگی آنا حوصلہ افزاء بات ہے، جی ڈی اے کی جانب سے حکومت کو بھرپور سپورٹ جاری رہے گی۔

 ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، میں نے ایوان کی بالادستی اور تقدس کیلئے اقدامات اٹھائے، کبھی ذاتی مسائل کو سپیکر کی کرسی تک نہیں پہنچنے دیا، آج شخصیات اداروں سے مضبوط نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیئے:پی ٹی آئی کے قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز نامزد وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے کی رہنما فہمیدہ مرزا نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں