امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی نیب میں طلبی

09:43 PM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد : نیب نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو طلب کر لیا ہے ، پاکستانی سفیر کو اپنی کمپنی ایزگارڈ کیس میں الزامات کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
 
 
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ایزگارڈ نامی کمپنی کیس میں طلب کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو تمام ریکارڈ کے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی قرار دیا تھا  ، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیا ہی اچھا ہوتا ، علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے ، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کے قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب
 
 
واضح رہے کہ سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

مزیدخبریں