کراچی: کراچی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد نے کارسوار شخص پر اندھا دھند گولیوں کی برسات کردی اور فرار ہوگئے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی جیب سے شناختی دستاویزا ت ملیں جن سے اس کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات افسر کابھائی ہے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت کار میں ایک خاتون بھی سوار تھی جو فائرنگ کے بعد رکشے میں سوار ہو کر نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی ، تاہم مقتول اصغر کی لاش کو تح عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔