میں نے اس ملک کا نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کی، جاوید ہاشمی

06:05 PM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پائوں، نہ کان،میں کون سا لیڈر بنوں گا؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا-

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

انہوں نے کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جائوں۔

جاوید ہاشمی نےیہ بھی کہا کہ میں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں