وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر تین چھٹیوں کا اعلان

05:33 PM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد :پاکستان میں عید قرباں 10 ذی الحج 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی جس پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عید الاضحیٰ پر21اگست سے23اگست تک عام تعطیلات ہوں گی ۔وزات داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال
   

اس سے قبل وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی  اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی تھی جس میں 21-22-23-24 اگست شامل ہیں تاکہ سرکاری ملازمین احسن طریقہ سے عید مناسکیں تاہم وزارت داخلہ نے حتمی فیصلہ کرنے کے بعد  عیدالاضحٰی پرتین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔سرکاری ملازمین 20 اگست بروز پیر کو دفتر میں حاضری لگوائیں گے جبکہ تین چھٹیاں کرنے کے بعد 24 اگست بروز جمعہ ان کی دفتر میں واپسی ہو گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں