لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کر سکتے۔
رفیق رجوانہ کے مطابق نئی حکومتیں بن گئی ہیں لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ دیا۔
مزید پڑھیں: مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب
خیال رہے کہ رفیق رجوانہ کو مئی 2015 میں گورنر پنجاب مقرر کیا تھا۔ رفیق رجوانہ پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ہیں اور گورنر مقرر ہونے س پہلے پاکستان کے ایوان بالا کے رکن تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں