پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے چناؤ کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف سے مشتاق احمد غنی 81 ووٹ اور اپوزیشن کے لائیق محمدنے 27 ووٹ حاصل کئے۔انتخاب کے بعد قائم مقام اسپیکر سردار اورنگزیب نلہوٹھا نے نئے سپیکر مشتاق غنی سے حلف لیا۔
112 میں سے 110 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے۔2 ایم پی ایز نگہت اورکزئی اور محمد دلدار ایوان سے غیر حاضر رہے۔
خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے مشتاق غنی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے محمود جان امیدوار تھے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سپیکرشپ کیلئے لائیق محمد خان جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جمشید مہمند کو نامزد کیا گیا تھا۔عام انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل تھی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب، عمران خان شناختی کارڈ بھول آئے
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخابات کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جس کے بعد کل یعنی 16 اگست کو صوبے کے وزیراعلیٰ کا چناؤ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پہلے ہی اپنے امیدوار محمود خان کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر چکی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے نام آج سامنے آئیگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں