عمران خان شیروانی زیب تن کر کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، فواد چوہدری

11:46 AM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شیروانی زیب تن کر کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوان فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا یہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا اور اس لیے جناح صاحب کی روایت کی پاسداری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت، انور مجید اور عبدالغنی مجید گرفتار

اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں ترجمان پی ٹی آئی نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوا دیں جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے۔ (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے وہ نہیں چل سکتا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں