لاہور: پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا اور انہوں نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبرز پر دستخط کر رہے ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران صوبائی کابینہ کے ارکان بھی آج پنجاب اسمبلی آئے۔ نگران کابینہ اورن گران وزیراعلی نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے ۔
مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت، انور مجید اور عبدالغنی مجید گرفتار
اجلاس کے اختتام سے پہلے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں خفیہ ووٹنگ سے انتخاب ہو گا۔
تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی سپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلز پارٹی کی 10 ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز: نواز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں جبکہ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی 7 سیٹیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں