جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت، انور مجید اور عبدالغنی مجید گرفتار

10:31 AM, 15 Aug, 2018

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم  پیشرفت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مجید فیملی کے ارکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ملزمان آج ہی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا انور مجید اور ان کی فیملی کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم ختم نہیں کریں گے۔

مزیدپڑھیں: تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو معاف کر دیا


اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسروں کو چودھری نثار علی خان کے حکم پر شامل کیا گیا، عدالت نے ان کی شمولیت کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسروں کی شمولیت کے احکامات اس وقت کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جاری کئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں