العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز: نواز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز: نواز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
کیپشن: احتساب عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم اور واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی۔ جس کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا


مذکورہ کیس کی 13 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران بھی نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں