”بھارتی بھابھی “کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

10:08 AM, 15 Aug, 2018

لاہور : ثانیہ مرزا نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے جشن آزادی پر نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 71 واں جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی خصوصی طور پر پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ "میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت"۔




خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔

مزیدخبریں