ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

09:19 AM, 15 Aug, 2018

انقرہ: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمر کس لی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس پر ’ میڈ ان امریکا‘ تحریر ہو۔

ترک صد ر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہو گا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگر امریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہو گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی اہلیہ میلانیاطلاق کے لئے کمر بستہ:نیو مین کا دعویٰ


طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کے لیے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آ کر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں