این اے 35 بنوں سے مولانا فضل الرحمان کا انتخاب نہ لڑنیکا فیصلہ

09:07 AM, 15 Aug, 2018

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ و شوری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کے مطابق ان کے ضمنی انتخاب لڑنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اعتماد نہ کیا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جماعتی فورم پر جو فیصلہ کیا جائے گا اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا

یاد رہے کہ این اے 35 بنوں کی نشست پی ٹی آئی چیئرمین نے عمران خان نے خالی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں