اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔ غلام عباس کھاکھی کو 4 روز قبل دل کا دورہ پڑا اور کومہ میں چلے گئے۔
ملک غلام عباس کھاکھی اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ ۔پی پی 222 سے منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا
خیال رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پی پی 296 راجن پور سے نومنتخب رکن اسمبلی انتقال کر گئے تھے۔ طارق دریشک کو برین ہیمرج کے باعث سٹی ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں کی کوششیں فرشتہ اجل کے سامنے بیکار گئیں اور طارق دریشک خالق حقیقی سے جا ملے۔
طارق دریشک راجن پور پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں