رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے ہو گیا

08:20 AM, 15 Aug, 2018

ممبئی: رنویر اور دپیکا کی جوڑی فلمی دنیا کی کامیاب ترین جوڑی مانی جاتی ہے اور دونوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ کامیاب فلموں میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی اب عام زندگی میں بھی ایک ہونے جا رہی ہے اور گزشتہ سال سے ہی دونوں کی شادی کی خبریں عام تھیں لیکن اب شادی کی تاریخ اور مقام بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ چارلس کا لیڈی ڈیانا کی بہن کیساتھ معاشقے کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

دونوں اداکاروں کی شادی میں صرف خاندان کے چند افراد شریک ہوں گے اور مہمانوں کی تعداد صرف 30 ہے لیکن شادی کا بڑا استقبالیہ بھارت واپسی پر ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں