سنجے دت فلم’’بھومی‘‘ میں گلوکاری کرینگے

11:54 PM, 15 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت اپنی آئندہ فلم ’’بھومی‘‘ کے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت فلم ’’بھومی‘‘ میں اجے گوگوالے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔گانے کا ٹائٹل ابھی نہیں رکھا گیا ۔گانے کو کمپوز سچن جگر کریں گے ۔اس ضمن میں سچن جگر کا کہنا ہے کہ سنجے دت ہر کام میں مہارت رکھتے ہیں ۔وہ ایک ہی وقت میں گانا گانا ،اداکاری اور ڈانس کرسکتے ہیں ۔ فلم میں سنجے باپ کا کردارادا کر رہے ہیں ۔فلم22ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں