مائیکرو سافٹ نے پاکستان کیلئے انتہائی اہم اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ نے پاکستان کیلئے نئی لیڈرشپ مقرر کر دی

10:44 PM, 15 Aug, 2017

کراچی: مائیکروسافٹ نے پاکستان کیلئے نئی لیڈ شپ کا اعلان کر دیا۔ 2007 میں مائیکروسافٹ کا حصہ بنے والے عابد زیدی پاکستان میں کنٹری منیجر مقرر کر دیاجس کے بعد ریجنل لیڈر شپ ٹیم میں شامل ہو گئے ۔

مائیکروسافٹ کا کنٹری منیجر بننے پر عابد زیدی کا کہنا تھا کہ ”میں اس وقت یہ عہدہ ملنے پر بہت خوش ہوں جب مائیکروسافٹ، ہمارے صارفین اور اس صنعت میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں“، انہوں نے مزید کہا کہ ” میرے لیے یہ ایک بڑا اچھا موقع ہے کہ ہم ایک ایسا کلچر متعارف کرائیں جس کی بنیاد ہمارا وہ مشن ہو جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود ہر شخص اور ادارے کو زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔نیزیہ موقع ہے کہ میں خاص طور پر پاکستان اور عمومی طور پر پورے ریجن پر گہرا اثر چھوڑ سکوں۔ میں ہمارے صارفین، پارٹنرز، گورنمنٹس اور کمیونیٹیز کی کامیابی کے لیے پرعزم ہوں۔

مزیدخبریں