سٹنٹ ایکٹریس ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران جاں بحق

10:43 PM, 15 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم ”ڈیڈ پول 2“ کی سٹنٹ ویمن ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران دنیا سے چل بسیں۔

ذرائع کے مطابق وہ ایک زیر تکمیل فلم کےلئے موٹر سائیکل کا ایکشن سین عکسبند کراتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ جس کے بعد فلم کے ہیرو ریان رینولڈ نے ان کی موت پر تعزیتی پیغام انسٹاگرام پر جاری کیا.

جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”ڈیڈ پول 2 “ کی سٹنٹ ویمن فلم نگری کا قیمتی اثاثہ تھیں جن کی بیش قیمت خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں