”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ کا 4 روز میں 63کروڑ کا بزنس

10:23 PM, 15 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ نے اپنی ریلیز کے پہلے چار روز میں 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔11اگست کو نمائش کےلئے پیش کی جانے والی فلم نے پہلے روز 13 کروڑ، دوسرے روز 17 کروڑ، تیسرے روز 21کروڑ اور چوتھے روز 12 کروڑ ہندوستانی روپے کا بزنس کیا۔

”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں