کاجول کی بیٹی کا اداکاری کے میدان میں آنے سے انکار

09:31 PM, 15 Aug, 2017

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ  اداکار وں کی حقیقی جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نائسا نے والدین کے نقش قدم پر چلنے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عموماً بالی ووڈ اداکاروں کے بچے اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں جن میں سے بہت سے ’اسٹارکڈز‘ توفلموں میں انٹری بھی کرچکے ہیں اور خاصے کامیاب بھی ہوئے لیکن چند ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی طرح بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کسی اورفیلڈ میں قسمت آ زمائی کرنا چاہتے ہیں اوران ہی میں سے ایک کاجول اور اجے دیوگن کی 14 سالہ بیٹی نائسا دیوگن ہیں جو اداکارہ کے بجائے شیف بننا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں