ذیابیطس سے چھٹکارا دینے والی غذائیں

ذیابیطس سے چھٹکارا دینے والی غذائیں

ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو خاص طور پر غذا کا خیال رکھنا چا ہیے اورذیابیطس کے شکار لوگوں کو ایسی غذا لینی چاہیے جو انہیں انسولین اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ماہرین کے مطابق مریض کو ایسی غذا لینی چاہیے جس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کم ہوں لیکن وہ غذائیت سے بھرپور ہو۔

ماہرین نے چند ایسی غذائیں تجویز کی ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرض سے نجات دلا سکتیں ہیں۔

ٹماٹر:
ٹماٹر کا استعمال ایسے امراض سے بچاتا ہے جن کے باعث ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے جن میں دل کی بیماریان بھی شامل ہیں۔
ٹماٹر میں وٹامن سی ، اے اور پوٹیشیم پایا جاتا ہے۔ٹماٹر میں کیلوریز کی کمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

چقندر:
چقندر سے لپوئک ایسیڈ بھی ملتا ہے جس کے باعث جسم میں زہریلے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔چقندر میں کاربوہائیڈریٹ کی کمی پائی جاتی ہے لیکن اس میں وٹامن، فائبر فائیٹو نیوٹرینٹ کی مقدار پائی جاتی ہے۔


ہلدی:
ہلدی کو بلڈ پریشر کا لیول متوازن رکھنے کے لیے ایک طاقتور غذائی اجزاءمانا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہلدی کا استعمال شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے اور جسم سے کیلوریز تیزی سے کم کرتا ہے۔

کریلے:
ماہرین کے مطابق روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینے سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔کریلے ذیابیطس کی شکایت کو ختم کرنے میں انتہائی مفید ہیں۔ کریلہ خون صاف کرتا ہے اور جسم کو جراثیم سے دور رکھتا ہے جب کہ ساتھ ہی کیلوریز بھی کم کرتا ہے۔