ورلڈ ا لیون کرکٹ ٹیم بارہ ،تیرہ اورپندرہ ستمبرکو لاہورمیں تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی

06:23 PM, 15 Aug, 2017

لاہور: ورلڈ ا لیون کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخیں فائنل ہوگئیں،مہمان ٹیم لاہورمیں تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ۔یاد رہے کہ ورلڈالیون کےخلاف سیریزکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پنجاب  کی ویران میدان آباد کرنے کی ایک  اور کوشش جسے پورا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی طرف ایک اورقدم اٹھایا گیا ہےجس کے بعد ورلڈالیون ستمبرمیں پاکستان آئےگی۔مہمان ٹیم بارہ ،تیرہ اورپندرہ ستمبرکو لاہورمیں تین ٹی ٹوینٹی کھیلے گی۔

پنجاب حکومت نےاین اے 120میں الیکشن کےباعث دورہ پندرہ ستمبرسے پہلے مکمل کرنے کی درخواست کی تھی ،جسےپی سی بی نے قبول کرلیا۔ورلڈالیون کےخلاف سیریزکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ پی سی بی اور آئی سی سی مکمل رابطے میں ہیں، ورلڈ الیون میں شامل اسٹارزکااعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

مزیدخبریں