مومنہ مستحسن کا دانیال ظفر سے شادی کا فیصلہ

07:48 PM, 15 Aug, 2017

لاہور: کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستان کی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مایہ ناز گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار دانیال کی شادی خاندان کی رضامندی سے ہو گی، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں محرم لحرام کے بعد شادی کر یں گے۔ مگر اس سے متعلق تاحال مومنہ مستحسن یا دانیال ظفر کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم دونوں کی اکثر مقامات پر اکٹھے تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد انداز لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے مستقل رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 
۔۔۔

۔۔۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مومنہ مستحسن اور علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے کوک سٹوڈیو کے 10 ویں سیزن میں اکٹھے پرفارم کیا ہے۔

مزیدخبریں